0
Monday 6 Feb 2023 12:09

وزیراعظم کیجانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل

دہشتگردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب اور نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی
وزیراعظم کیجانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 7 فروری کو بلائی گئی تھی، لیکن وزیراعظم کی مصروفیت کی وجہ سے اب یہ کانفرنس 7 کے بجائے جمعرات 9 فروری کو ہوگی اور اس کے انعقاد کے لیے وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس دونوں مقامات کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں اور تحریک انصاف کو بھی اے پی سی ميں باضابطہ مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دہشتگردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1039823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش