QR CodeQR Code

باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کرینگے

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

6 Feb 2023 11:37

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلائی ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1039826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039826/ا-ل-پارٹیز-کانفرنس-کیلئے-پی-ٹی-ا-ئی-کو-دعوت-نامہ-نہیں-ملا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org