0
Monday 6 Feb 2023 14:33

قرآن کے ترجمے میں تحریف کا کیس، چیف سیکرٹری، آئی جی ہائیکورٹ طلب

قرآن کے ترجمے میں تحریف کا کیس، چیف سیکرٹری، آئی جی ہائیکورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ قرآن پاک کے ترجمہ میں تحریف اور بغیراجازت اشاعت کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری، آئی جی سمیت افسران کو 16 فروری کو طلب کرلیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت بھی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی نے حسن معاویہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے لاء افسر کے پیش نہ ہونے پرافسران کو طلب کیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور سیکرٹری اوقاف کو آئندہ سماعت پر وضاحت کیلئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سولہ فروری تک ملتوی کردی۔
 
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے قران پاک کے ترجمے میں تحریف اور پنجاب قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا معاملہ پندرہ روز میں وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی احکامات پر ابھی تک من وعن عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کہ عدالت عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے۔
 
خبر کا کوڈ : 1039827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش