QR CodeQR Code

جیل بھرو تحریک کی شروعات زمان پارک سے کریں

چار سالہ خراب معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، مریم نواز

یہ نہیں ہوسکتا کہ عمران خان جرائم کریں اور اُنکو چھوڑ دیا جائے

6 Feb 2023 12:29

اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ نون کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پہلے قیمتیں بڑھائیں، پھر قرض ملے گا، ہماری مجبوری ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا اس وقت نون لیگ پر بہت بڑا بوجھ ہے، معیشت کو چار سال خراب کیا گیا، ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو ترقی کرتا پاکستان ملا تھا، جس کو تباہ کر دیا گیا، شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، یہ پچھلی حکومت کی نااہلی ہے، لیکن وعدہ کر رہے ہیں کہ حالات کو بہتر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو عوامی مفاد میں چلایا، لیکن تحریک انصاف نے پاکستان کو گروی رکھ دیا، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پہلے قیمتیں بڑھائیں، پھر قرض ملے گا ہماری مجبوری ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ نون نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈ صاف شفاف کیس ہے، مگر ابھی تک احتساب نہیں ہوسکا، یہ نہیں ہوسکتا کہ عمران خان جرائم کریں اور اُن کو چھوڑ دیا جائے۔ مریم نواز نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں، جیل بھرو تحریک کی شروعات زمان پارک سے کریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے سارے منصوبے نواز اور شہباز شریف کے دور حکومت کے ہیں، پورے جنوبی پنجاب سے نون لیگ الیکشن جیتے گی، جاوید ہاشمی نون لیگ کے اہم رہنماء اور میرے لئے بہت قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ ڈرامہ الیکشن دن تک تھا، وعدے کبھی وفا نہیں ہوئے، ہم جھوٹے وعدے نہیں کریں گے اور جھوٹی تسلیاں نہیں دیں گے، جو وعدے کریں گے، وفا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1039828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039828/چار-سالہ-خراب-معیشت-کو-ٹھیک-کرنے-میں-وقت-لگے-گا-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org