QR CodeQR Code

امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلر 2 روپے 58 پیسے سستا ہو گیا

6 Feb 2023 15:11

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، تاہم اب ڈالر نیچے آنے لگا ہے۔ پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا، تاہم ٹریڈنگ کے دوران سستا ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039833/امریکی-ڈالر-پاکستانی-روپے-کے-مقابلر-2-58-پیسے-سستا-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org