0
Monday 6 Feb 2023 15:18

بلاول بھٹو زرداری کا شام اور ترکیہ میں زلزلے پر اظہارِ افسوس

بلاول بھٹو زرداری کا شام اور ترکیہ میں زلزلے پر اظہارِ افسوس
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو نے شام اور ترکیہ میں ہلاکتوں پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ واضح رہے کہ شام اور ترکیہ سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے، جس سے مجموعی اموات 514 ہو گئیں، جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش