0
Monday 6 Feb 2023 22:13

آسام حکومت کا مقصد بد دیانتی پر مبنی ہے، اسد الدین اویسی

آسام حکومت کا مقصد بد دیانتی پر مبنی ہے، اسد الدین اویسی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے آسام حکومت کی ریاست میں چائلڈ میریج پر کاروائی کے پس پردہ آسام حکومت کی منشاء پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بی جے پی حکومت کی ’ناکام حکمرانی‘ کی عکاسی کرتی ہے۔ شمال مشرقی ریاست میں سینکڑوں کی گرفتاری کے متعلق پوچھنے پر پی ٹی آئی سے ٹیلی فون پر انٹرویو میں کل مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ جو بھی کارروائی کی جارہی ہے اس کے پس پردہ آسام حکومت کا بد دیانتی پر مبنی مقصد ہے۔ ریاستی حکومت کے سرکاری بیان کے بموجب ہفتہ تک آسام میں 2250 لوگوں کو چائلڈ میریج پر کریک ڈاؤن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے عاملہ اجلاس کے لئے لکھنؤ میں موجود اسد الدین اویسی نے کہا کہ کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ 2006ء انسداد چائلڈ میریج ایکٹ اور یہ بی جے پی حکومت ہے جو آسام میں چھ سال سے اقتدار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کیوں حکومت نے پچھلے چھ سالوں سے یہ کیوں نہیں روکا، اس سے حقیقت میں حکمرانی کی ناکامی ظاہر ہورہی ہے۔

اسدالدین اویسی نے الزام لگایا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ چائلڈ میریج کو روکنے کے لئے بہت سارے اسکول کھولنے پڑیں گے لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا، حکومت نے مدرسوں کو بند کردیا تو پھر وہ کہاں سے تعلیم حاصل کریں گے۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے استفسار کیا کہ کون ہے جو اب غریب عورتوں کی دیکھ بھال کرے گا جو چائلڈ میریج کے خلاف ریاستی حکومت کی کاروائی کے بعد بے حال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ان غریب عورتوں کی دیکھ بھال کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھول جائیں کہ وہ مسلمان ہیں یا مسلمان نہیں ہیں یا ہندو ہیں، ان کا خیال کون رکھے گا، ان کے لئے حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسد الدین اویسی نے یہ بھی جانکاری دی کہ انہوں نے ایک آسامی عورت کی خودکشی کے متعلق حال ہی میں ٹوئٹ شیئر کیا تھا جس کی موت ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش