QR CodeQR Code

کوئٹہ، این اے 265 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

6 Feb 2023 21:55

این اے 265 کوئٹہ کی نشست کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 فروری 2023 کو جاری کرکے انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے، جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ II کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر 43 امیدواروں نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کاغذات حاصل کئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی جانب سے 16 مارچ 2023 کو حلقہ این اے 265 کوئٹہ 2 کے ضمنی انتخاب کے لئے ڈی آر او، آر او اور اے آر اوز تعینات کر دیئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے لئے ریجنل الیکشن کمشنرز بھی تعینات کئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق 3 فروری کو ریٹرننگ آفیسران نے پبلک نوٹس جاری کیا تھا کہ 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔

فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور 13 فروری تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائی جاسکیں گی اور ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائے گا۔ 21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیں گی اور 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1039893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039893/کوئٹہ-این-اے-265-کے-ضمنی-انتخاب-کیلئے-کاغذات-نامزدگی-کی-وصولی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org