0
Monday 6 Feb 2023 23:36

عمران خان نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا جو تمام تر دعوئوں کے باوجود کسی کا احتساب نہیں کرسکا، رئوف خان ساسولی

عمران خان نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا جو تمام تر دعوئوں کے باوجود کسی کا احتساب نہیں کرسکا، رئوف خان ساسولی
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تنہا ملک کو معاشی دلدل سے نہیں نکال سکتی، اسی لئے تمام سیاسی و علاقائی جماعتیں جو پارلیمنٹ سے باہر ہیں ان سب کو بلا کر ملکی معیشت کے استحکام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے، محسن نقوی باصلاحیت ان سے امید رکھی جا سکتی ہے کہ وہ نواب زادہ والا کردار ادا کریں گے اور مثبت سوچ کے حامل سیاسی رہنمائوں کو اکٹھا کریں گے، عمران خان نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا جو تمام تر دعوئوں کے باوجود کسی کا احتساب نہیں کرسکا، سیاست میں ضد اور مخالفت برائے مخالفت اچھا عمل نہیں ہے، غریب قوم کو مہنگائی سے نجات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، چینی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کا بھی احتساب کیا جائے، ہمسایہ ممالک سے ضرور بات چیت کی جائے لیکن اپنے قومی تشخص، وقار اور قومی غیرت کا خیال بھی رکھا جائے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں سے کی گئی بات چیت میں کیا۔ رئوف خان ساسولی نے مزید کہا کہ تمام تر سیاسی جماعتیں، بیوروکریسی اور نام و نہاد معیشت کے چمپیئن آج کی بحرانی کیفیت کے ذمہ دار ہیں، اسحاق ڈار کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے کیونکہ ان میں اس عہدے پر رہنے کی کوئی صلاحیت نہیں اور باصلاحیت شخص کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے بجلی، گیس، ٹیکس چور صنعت کاروں سے ماضی، حال کی وصولی کی جائے۔

 
خبر کا کوڈ : 1039910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش