QR CodeQR Code

روسی بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے یوکرین کو خصوصی امداد فراہم کرینگے، جوزپ بوریل

6 Feb 2023 22:40

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ روسی فوج نے یوکرین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا، وہاں سے واپس جاتے ہوئے وہ بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں۔ آئندہ انسانی جانوں کو پیش آنیوالے حادثات سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ان علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی جانب سے یوکرین کے خالی کردہ علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے یورپی یونین یوکرین کو خصوصی امداد فراہم کرے گا۔ اس بات کا اعلان یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے علاقے کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا، وہاں سے واپس جاتے ہوئے وہ بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں۔ آئندہ انسانی جانوں کو پیش آنے والے حادثات سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ان علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی جائیں۔ اس کیلئے یورپی یونین فنڈز فراہم کرے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے 25 ملین یورو کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039922/روسی-بارودی-سرنگیں-صاف-کرنے-کیلئے-یوکرین-کو-خصوصی-امداد-فراہم-کرینگے-جوزپ-بوریل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org