0
Tuesday 7 Feb 2023 08:41

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں جشن ولایت کا اہتمام

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں جشن ولایت کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن پروفیشنل یونٹ جامعہ بہائوالدین زکریا بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے جشن ولایت کا اہتمام کیا گیا۔ جشن میں یونٹس اراکین اور طلباء نے شرکت کی۔ شاعر اہلبییت و منقبت خواں کاشف زیدی نے بارگاہ امیرالمومنین میں ہدیہ منقبت پیش کی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان و رکن مرکزی نظارت یافث نوید ہاشمی نے شرکاء سے امام علی علیہ السلام کی سیرت پر گفتگو کی۔ جشن کے آخر میں ڈویژنل صدر شبر رضا نے شرکاء کو ڈویژنل مسئولین ورکشاپ کی دعوت دی۔ جشن میں سابقہ مرکزی صدر تہور حیدری سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1039958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش