QR CodeQR Code

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ بہاولپور، رحمة اللعالمین کانفرنس میں شرکت اور خطاب

7 Feb 2023 09:23

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرم(ص) کی حیات مبارکہ کا ایک ایک لمحہ حسنِ اخلاق سے متصل، مثالی، منفرد، نمایاں اور حسنِ معاشرت پر مبنی ہے، آپ(ص) تمام بنی آدم کے لیے خصوصی رحمت اور شفقت کی عدیم المثل نظیر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں، اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران بہاولپور میں اُنہوں نے سر صادق بینکوئٹ ہال میں منعقدہ عظیم الشان رحمة اللعالمین کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں علما و مشائخ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان اور عاشقانِ مصطفی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سر صادق بینکویٹ ہال میں منعقدہ "رحمةا للعالمین کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے محبوب حضرت محمد کو سراپا رحمت بنا کر اس دنیا میں بھیجا اور قرآن میں اعلان کردیا کہ اور (اے رسولِ محتشم!) ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم(ص) کی حیات مبارکہ کا ایک ایک لمحہ حسنِ اخلاق سے متصل، مثالی، منفرد، نمایاں اور حسنِ معاشرت پر مبنی ہے، آپ(ص) تمام بنی آدم کے لیے خصوصی رحمت اور شفقت کی عدیم المثل نظیر ہیں۔

کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل کو سرائیکی اجرک پہنائی گئی، کانفرنس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات جنوبی پنجاب، صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو، مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ مفتی محمد اشفاق علی چشتی، نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ، راو عارف رضوی، ارشد علی مرزا، مفتی مطلوب احمد سعیدی، ملک غلام عباس پھل، مفتی محمد کاشف، سید ذیشان اختر، صاحبزادہ عبدالسلام قریشی، علامہ خضر کراروی، پروفیسر ندیم محبوبی، قاری ابو حمزہ، مفتی مختار غوثوری، خلیفہ صوفی محمد افضل صابری، چودھری سہیل کامران، محمد وسیم چشتی، مرکزی ناظمہ زونز منہاج ویمن لیگ انیلہ الیاس ڈوگر، شازیہ اختر اور دیگر قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1039962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039962/ڈاکٹر-حسن-محی-الدین-قادری-کا-دورہ-بہاولپور-رحمة-اللعالمین-کانفرنس-میں-شرکت-اور-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org