0
Tuesday 7 Feb 2023 10:24

مشکل کی اس گھڑی میں پوری کشمیری قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، سردار تنویر الیاس

مشکل کی اس گھڑی میں پوری کشمیری قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، سردار تنویر الیاس
اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ 2005ء زلزلے کے دوران آزادکشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے، مشکل کی اس گھڑی میں پوری کشمیری قوم اور حکومت آزادکشمیر اپنے ترک بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔ زلزلے میں زخمی افراد کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ توصیف عباسی نے کہا کہ ترکیہ، شام اور دیگر ہمسایہ ممالک میں زلزلے کی تباہی پر پوری قوم اظہار افسوس کا اظہار کرتی ہے، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، قدرتی آفات کی تباہی کی شدت دنیا کی اجتماعی توجہ مانگ رہی ہے۔توصیف عباسی نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور پوری قوم دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ زلزلے میں جانبحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 1039973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش