QR CodeQR Code

پاکستانی ریسکیو ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ترکیہ روانہ

7 Feb 2023 10:42

ریسکیو ٹیم خصوصی آلات لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے707 پر لاہور سے استنبول کیلئے روانہ ہوئی۔ 51 رکنی ٹیم کے کمانڈر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر خود ہیں۔ ٹیم اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل رسپانس کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے سے ہونیوالی تباہی کے بعد حکومت پاکستان کی ہدایات پر پی آئی اے کا طیارہ 51 رکنی ریسکیو ٹیم کو لے کر استنبول روانہ ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم خصوصی آلات لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے707 پر لاہور سے استنبول کیلئے روانہ ہوئی۔ 51 رکنی ٹیم کے کمانڈر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر خود  ہیں۔ ٹیم اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل رسپانس کا حصہ ہے۔ پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے۔

ریسکیو ٹیم سرچ، ٹیکنیکل ریسکیو، روپ ریسکیو، میڈیکل ٹیم، کمانڈ سپورٹ، کوارڈینیشن و کمیونیکیشن اور لاجسٹک ٹیم پر مشتمل ہے۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارا ریسکیو ڈیپارٹمنٹ ترک اور شامی بھائیوں کیساتھ ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریلیف سامان کی ترسیل بھی بلامعاوضہ کردی ہے۔ پی آئی اے کی استنبول اور دمشق جانیوالی تمام پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039977/پاکستانی-ریسکیو-ٹیم-زلزلہ-متاثرین-کی-مدد-کیلئے-ترکیہ-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org