QR CodeQR Code

ریئرایڈمرل علی شمخانی ماسکو روانہ

7 Feb 2023 11:21

ماسکو میں منعقد ہونیوالی خطے کی سکیورٹی کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کیلئے ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ آج سحر روس کیلئے روانہ ہو گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے ریئرایڈمرل علی شمخانی آج ماسکو کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ روسی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی خطے کی سکیورٹی کی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کے سربراہان قومی سلامتی، سیکریٹریز اور مشیر اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں افغانستان کی سیاسی، اقتصادی و سکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ اس کانفرنس کے دوران متعدد ہمسایہ ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ خطے کے و اہم بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں علی شمخانی، روسی ڈپٹی سربراہ قومی سلامتی کمیشن نکولائی پیٹروشیف کے دورہ تہران کے دوران منعقد کی گئی ایرانی و روسی ڈپٹی سربراہان قومی سلامتی کمیشن کی مشترکہ نشست کے سلسلے میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ مشترکہ اقتصادی، تکنیکی و تجارتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی باہمی گفتگو کا ایرانی انیشی ایٹو پر 4 سال قبل آغاز کیا گیا تھا درحالیکہ اس حوالے سے پہلی و دوسری نشستوں کی میزانی ایران جبکہ تیسرے کی بھارت اور چوتھی کی تاجکستان نے کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1039993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039993/ریئرایڈمرل-علی-شمخانی-ماسکو-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org