0
Tuesday 7 Feb 2023 16:06

حضرت امام علی (ع) عدل و انصاف کے پیکر ہیں، مولانا سید رضا حسین رضوی

حضرت امام علی (ع) عدل و انصاف کے پیکر ہیں، مولانا سید رضا حسین رضوی
اسلام ٹائمز۔ حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ’ادارہ مقصد حسینی‘ کی جانب سے شہر لکھنؤ میں ایک محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز بعد از نماز مغربین تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد مقامی شعرائے کرام نے مدح مولائے کائنات (ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ صدارت اور خطابت کے فرائض مولانا سید رضا حسین رضوی نے انجام دیئے۔ مولانا سید رضا حسین رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام علی علیہ السلام عدل و انصاف کے پیکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولا علی (ع) نے دوست کے ساتھ جیسا انصاف کیا ویسا ہی دشمنوں کے ساتھ بھی پیش آئے، مولائے کائنات (ع) نے ہمیشہ عدل و انصاف سے کام لیا۔ روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ امام علی (ع) کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کیا گیا تھا۔ اسی طرح مولانا مظہر امام اور مولانا محمد علی نے بھی محفل سے خطاب کیا۔ محفل کے اختتامیہ میں مولانا سید رضا حسین رضوی نے محفل میں شریک تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1040003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش