QR CodeQR Code

نگران حکومت کے اقدامات، پرویزالہیٰ کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

7 Feb 2023 16:24

پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران سیٹ اپ انتخاب کو پس پشت ڈال کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، گورنر تاریخ نہیں دے رہے، امید ہے الیکشن سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ تاریخی ہوگا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی، سب نام نہاد تجریہ بے نقاب ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نگران حکومت کے اقدامات کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے لیگل ٹیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران حکومت کے اقدامات سے متعلق مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں ترقیاتی پراجیکٹ رکوانے اور سیاسی رہنماوں کی گرفتاریوں پر بھی مشاورت ہوئی۔ نگران حکومت کے اقدامات کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران سیٹ اپ انتخاب کو پس پشت ڈال کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، گورنر تاریخ نہیں دے رہے، امید ہے الیکشن سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ تاریخی ہوگا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی، سب نام نہاد تجریہ بے نقاب ہو گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1040023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1040023/نگران-حکومت-کے-اقدامات-پرویزالہی-کا-عدالت-سے-رجوع-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org