0
Tuesday 7 Feb 2023 11:59
موناباؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کو کھولا جائے

ہم دہشتگردوں سے مذاکرات اور قانون کو ماننے والوں کیخلاف مقدمات درج کر رہے ہیں، مشاہد حسین

ہم دہشتگردوں سے مذاکرات اور قانون کو ماننے والوں کیخلاف مقدمات درج کر رہے ہیں، مشاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی اور 12 ہزاروں نوکریاں پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ تھر کے ذخائر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر کھڑا کرسکتے ہیں، اگر واہگہ بارڈر کھل سکتا ہے تو موناباؤ کیوں نہیں۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں غیر مسلموں کی بہت بڑی تعداد رہتی ہے، موناباؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کو کھول دینا چاہیئے، سرحد کے دونوں اطرف کے لوگ ایک دوسرے سے ملیں۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن کو رہا کیا جائے، ہم دہشتگردوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، ہم قانون کو ماننے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1040038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش