0
Tuesday 7 Feb 2023 22:07

روس اور یوکرین کا تنازع دنیا کو ایک بڑی جنگ کی جانب لے جاسکتا ہے، یو این او

روس اور یوکرین کا تنازع دنیا کو ایک بڑی جنگ کی جانب لے جاسکتا ہے، یو این او
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے انتباہ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کا تنازع دنیا کو ایک بڑی جنگ کی جانب لے جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم نے 2023 کا آغاز ایسے چیلنجز کے ساتھ کیا ہے جو ہماری زندگی میں پہلے کبھی سامنے نہیں آئے۔ اس اجلاس میں یوکرین پر روس کے حملے، موسمیاتی بحران اور غربت جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ سائنسدانوں اور سکیورٹی ماہرین نے ڈومز ڈے کلاک کو مزید آگے بڑھایا ہے اور اب یہ گھڑی آدھی رات سے محض 90 سیکنڈ دور ہے۔ خیال رہے کہ سائنسدانوں کے گروپ کی جانب سے اس ڈومز ڈے کلاک کے وقت کا تعین گزشتہ سال کے واقعات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے تاکہ دنیا کو معلوم ہوسکے کہ انسانیت تباہی کے کتنے نزدیک یا دور ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق گھڑی کا وقت آدھی رات سے جتنا قریب ہوگا، اتنے ہی زیادہ ہم خطرے کی زد میں ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ اس گھڑی کے وقت میں اضافے کو خطرے کی علامت تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن کے امکانات معدوم ہورہے ہیں اور اس تنازع کی شدت بڑھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ دنیا کسی بڑی جنگ کی جانب نہ بڑھ جائے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم امن کے لیے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کریں۔ انہوں نے مستقبل کی نسلوں کو ذہن میں رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1040086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش