QR CodeQR Code

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات

7 Feb 2023 23:17

ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ انضمام شدہ اضلاع کو دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر مملکت سید محمد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے گورنر سے ملکی معاملات، امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ انضمام شدہ اضلاع کو دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ گورنر سے اورسیز پاکستانیوں کے مشکلات کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1040102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1040102/وفاقی-وزیر-ساجد-حسین-طوری-کی-گورنر-خیبر-پختونخوا-حاجی-غلام-علی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org