0
Tuesday 7 Feb 2023 23:21

شامی حکومت اور عوام کیساتھ جہاد اسلامی فلسطین کا اظہار یکجہتی

شامی حکومت اور عوام کیساتھ جہاد اسلامی فلسطین کا اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سربراہ "زیاد النخالہ" نے بشار الاسد کے نام ایک پیغام میں زلزلے کی تباہی میں شامی قوم اور حکومت سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں "زیاد النخالہ" نے "بشار الاسد" کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے جہاد اسلامی اور فلسطینی عوام کی جانب سے مصائب و آلام میں مبتلا شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس ہلاکت خیز سانحے پر شامی صدر اور جاںبحق افراد سے تعزیت کا اظہار کیا، اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ زیاد النخالہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ شامی قوم اس دردناک واقعے پر پوری قوت کے ساتھ قابو پالے گی اور یہ سانحہ اتحاد اور ان تمام بحرانوں و چیلنجز سے نکلنے کے لئے ایک امتحان ہے، جن کا شامی قوم کو سامنا ہے۔

یاد رہے کہ سوموار کی صبح ایک بڑے زلزلے نے جنوبی ترکی اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر 7.8 ریکٹر کی شدت سے آنے والے اس زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور سرچ ٹیمیں ملبہ ہٹا کر دبے لوگوں کو نکال رہی ہیں۔ اس ہلاکت خیز واقعے پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے بعد مختلف ممالک کے رہنماؤں نے شامی اور ترک اقوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1040103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش