0
Wednesday 8 Feb 2023 00:16

خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ

خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ خیبر پختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امداد اللہ بوسال شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی کے پی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخوا پولیس صوبے میں انتخابات کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے انتخابات کے لیے فورسز کی تعیناتی کا پلان بھی پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشت گردی کے اِکا دُکا واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس میں کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا گورنرر کا اختیار ہے، ہم معاونت کریں گے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لا  وِنگ نے بھی انتخابات سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 1040114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش