QR CodeQR Code

کوہستان بس حادثے میں جاں بحق 18 افراد کی لاشیں چلاس ہسپتال منتقل

8 Feb 2023 00:37

پولیس ذرائع کے مطابق بس میں 24 مسافر سوار تھے جن میں سے 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کار میں چھ افراد تھے جن میں سے پانچ جاں بحق ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں المناک بس حادثے میں جان بحق ہونے والے 18 افراد کی لاشوں اور 13 زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں دو بچے لاپتہ ہونے کی خبر پر ریسکیو آپریشن رات گئے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ چلاس ہسپتال میں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں تین خواتین اور 15 مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق منگل کے روز شام پانچ بجے کے قریب گاہکوچ غذر سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس اپرکوہستان میں شتیال کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتجے میں بس اور کار دونوں کھائی میں جا گری۔ پولیس ذرائع کے مطابق بس میں 24 مسافر سوار تھے جن میں سے 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کار میں چھ افراد تھے جن میں سے پانچ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کوہستان اور دیامر انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد میں 13 کا تعلق گلگت بلتستان جبکہ 5 افراد کا تعلق کوہستان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 1040117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1040117/کوہستان-بس-حادثے-میں-جاں-بحق-18-افراد-کی-لاشیں-چلاس-ہسپتال-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org