QR CodeQR Code

ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار

8 Feb 2023 01:01

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹ، پسٹل، گولیاں اور کالعدم تنظیم کے پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کی شناخت محمد حماد اور محمد حبیب کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگرد محمد حماد کا تعلق پشاور سے جبکہ محمد حبیب کا تعلق فورٹ عباس سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی میں مبینہ طور پر دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹ، پسٹل، گولیاں اور کالعدم تنظیم کے پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد حماد اور محمد حبیب کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد محمد حماد کا تعلق پشاور سے ہے اور اُسے ملتان کے علاقے مظفرآباد سے جبکہ محمد حبیب کا تعلق فورٹ عباس سے ہے اور اُسے سدرن بائی پاس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1040118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1040118/ملتان-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-میں-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org