QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکے، پورفیسر انورجمال

8 Feb 2023 01:10

ملتان آرٹس کونسل کے زیرِاہتمام کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے نامور شاعر اور دانشور کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ اور اولین حق ہے، بھارت کو اس سلسلے میں لیت و لعل سے کام لینے کے بجائے زمینی حقائق کو مان لینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ نامور شاعر، مصور اور دانشور پروفیسر انور جمال نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکے۔  وہ ملتان آرٹس کونسل کے زیرِاہتمام کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت مظالم سہے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں ان کا حق ملنا چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ اور اولین حق ہے۔ بھارت کو اس سلسلے میں لیت و لعل سے کام لینے کے بجائے زمینی حقائق کو مان لینا چاہیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل زاہد اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری سخت ترین پابندیاں ختم کرے تاکہ کشمیری عوام اپنی زندگی بہتر بنا سکیں۔ تقریب کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے جو ان کا بنیادی حق ہے۔ کرفیو اور مواصلاتی رابطوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 1040119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1040119/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-فوج-نے-ظلم-کے-پہاڑ-توڑے-لیکن-کشمیریوں-کا-حوصلہ-پست-نہیں-کر-سکے-پورفیسر-انورجمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org