0
Wednesday 8 Feb 2023 01:55

جیل بھرو تحریک شروع ہوئی تو ملتان میں سب سے پہلے گرفتاری میں دونگا، مخدوم شاہ محمود قریشی

جیل بھرو تحریک شروع ہوئی تو ملتان میں سب سے پہلے گرفتاری میں دونگا، مخدوم شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ الیکشن کے نام پر ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، حکومت انتخابات نہیں چاہتی، ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ امن و امان کی صورت حال ٹھیک نہیں اور دوسری طرف ضمنی انتخابات کے لیے ماحول سازگار ہے، اس دو عملی پر عوام کو اپنی رائے قائم کرنی ہوگی۔ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی چیئرمین کے حکم پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ پارٹی کیلئے حصہ لے رہا ہوں۔ پارٹی کا پیغام اور نظریہ عوام تک پہنچانے اور پی ڈی ایم کو بے نقاب کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔ 16 مارچ کو عوام کو باہر نکل کر ان قوتوں کو پیغام دینا ہوں گا جو من پسند نتائج چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 156 ملتان کے ضمنی انتخاب کیلئے ریٹرننگ آفسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مخدومزادہ زین حسین قریشی، ڈاکٹر اختر ملک، حاجی جاوید اختر انصاری، ندیم قریشی، وسیم خان بادوزئی، قربان فاطمہ، میاں جمیل احمد، چودھری خالد جاوید وڑائچ سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہا یہ نگران حکومت کس طرح کے الیکشن کروانے جارہی ہے من پسند تعیناتیاں کی جارہی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں من پسند نتائج کے حصول کے لیے الیکشن شیڈول کے جاری ہونے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، پنجاب میں سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے تبادلے کیئے جارہے ہیں۔ الیکشن کا شیڈول انے کے بعد ایک چھوٹا افسر بھی تبدیل نہیں کیا جاتا لیکن یہ صورتحال جاری ہے۔ کل رات اچانک نیا مراسلہ آ جاتا ہے جن کو میں نے کاغذات جمع کروانے تھے ان کو تبدیل کردیا گیا۔ الیکشن شیڈول کے بعد ریٹرننگ افسیر تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا حکومت ایک طرف آل پارٹیز کانفرنس بلاتی ہیں تو دوسری طرف گرفتاریاں اور انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا مجھے کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا ہے، مجھ پر 6 ایف آئی آرز ہیں دہشت گرد ٹھہرا جا رہا ہے۔ عدالت نے مجھے ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا ہے پیش ہوں گا شاید گرفتاری بھی ہو جائے۔ انہوں نے کہا ایک آپشن ہے کہ اس حکومت کی فسطائیت کا مقابلہ احتجاج اور جلاو گھرا سے کریں ایسا ہم بالکل نہیں کریں گے، دوسرا آپشن ہے عدالت میں جائیں جہاں ہم موجود ہیں، تیسرا آپشن ہے لوگوں کو موبلائز کیا جائے وہ ہم کر رہے ہیں اور چوتھا آپشن ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کریں اس کا اعلان عمران خان صاحب نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا مریم کو کہتا ہوں کہ عمران خان کیس کا فیصلہ ہوجائے ہم جیل بھرو تحریک ملتان سے شروع کریں گے۔ فسطائیت پر مشتمل حکومت کا بڑی ہمت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا میں پوچھتا ہوں مشرف کے دور میں معاہدہ لوگوں کی نظروں سے چھپا کر کس نے کیا؟ قوم جانتی ہے بیماری کا بہانہ بنا کر جھوٹی رپورٹ پر باہر گئے، قوم جانتی ہے خاموشی سے گاڑی کی ڈگی میں باتیں کس نے کیں، یہ سب چیزیں لوگوں کے سامنے آ رہی ہیں۔ قوم باشعور ہو چکی ہے۔ اس مرتبہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیگی۔ انہوں نے کہا ملک کے عوام کی ترجمانی صرف تحریک انصاف کررہی ہے، پی ڈی ایم میں صرف مفادات کا جوڑ ہے، پاکستان کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے یا پی ڈی ایم کا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا جیل بھرو تحریک شروع ہوئی تو ملتان میں سب سے پہلے گرفتاری میں دونگا۔ عمران خان کا سپاہی ہوں، گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1040126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش