0
Wednesday 5 Oct 2011 20:36

پیپلز پارٹی کے متحدہ سے مذاکرات، حکومت میں شمولیت کا امکان

پیپلز پارٹی کے متحدہ سے مذاکرات، حکومت میں شمولیت کا امکان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کا وفد آج متحدہ قومی مومنٹ کے راہنماؤں سے گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات کرے گا جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت میں واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم دیکھنا ہے کہ سید خورشید شاہ اور بابر اعوان کے ساتھ باضابطہ مزاکرات کے بعد تناوٴ مفاہمت کے بعد حکومت میں شمولیت پر منتج ہوتا ہے یا نہیں۔ گورنر سندھ نے اس ملاقات سے قبل کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے ایم کیو ایم کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی بھی حکومت میں واپسی کا اشارہ دے چکے ہیں۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد سے رات ملاقات ہو گی جس میں پیپلزپارٹی کے سینئر لوگ شامل ہونگے۔ سفاری پارک کراچی میں چھ ٹاؤنز میں صفائی مہم کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ الطاف حسین کہہ چکے ہیں کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے امن و امان کے حوالے سے بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر نے کراچی میں مثالی کام کیا ہے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حکومت مناسب اقدامات کر رہی ہے۔ لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن خاتمے تک جاری رکھیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے کراچی میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں جس سے اعتماد بحال ہو گا۔ اس موقع پر ڈی سی او، ایڈمنسٹریٹر و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 104013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش