QR CodeQR Code

بلوچستان حکومت مستعفی ہو جائے، سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملتان میں احتجاج

5 Oct 2011 22:52

اسلام ٹائمز:مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام مظاہرے میں امریکا اور حکومت کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی گئی، مقررین کا کہنا تھا کہ ہزارہ قبیلہ سے تعلق رکھنے والے پرامن اور بے گناہ شہریوں کا آئے روز قتل عام حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دہشتگردوں کی جانب سے 14 بے گناہ اہل تشیع کی شہادت کیخلاف ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے امریکا اور حکومت کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان شہریوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لہٰذا اسے فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے، ہزارہ قبیلہ سے تعلق رکھنے والے پرامن اور بے گناہ شہریوں کا آئے روز قتل عام حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بروقت کارروائیاں کی جاتیں تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، معلوم ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرح بلوچستان کے حکمران بھی دہشتگردوں سے ملے ہوئے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اہل تشیع کو تحفظ فراہم نہ کیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 104034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/104034/بلوچستان-حکومت-مستعفی-ہو-جائے-سانحہ-کوئٹہ-کیخلاف-ملتان-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org