0
Wednesday 5 Oct 2011 23:31

چولستان میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر غیر مقامی لینڈ مافیا کا قبضہ، وزیراعلیٰ کا کارروائی کا حکم

چولستان میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر غیر مقامی لینڈ مافیا کا قبضہ، وزیراعلیٰ کا کارروائی کا حکم
رحیم یار خان:اسلام ٹائمز۔ چولستان میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر غیر مقامی لینڈ مافیا کے قبضہ کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری طور پر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کمشنر اور ایم ڈی چولستان سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چولستان میں اپر پنجاب اور وزیرستان سے تعلق رکھنے والے درجنوں قبضہ گرپوں نے بااثر افراد کی مدد سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور مقامی باشندوں کو بے دخل کر کے ان کی تیار فصلیں بھی ہتھیا لی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کئی چولستانی باشندوں کو قیدی بھی بنالیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو جب ان واقعات کی اطلاع ملی تو انہوں انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایسے عناصر کیخلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے، جس کے بعد سروے کی غرض سے سرکاری اہلکار اور غیر سرکاری تنظیموں کی ٹیمیں چولستان پہنچ گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 104047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش