0
Monday 24 Aug 2009 11:42

مقبوضہ کشمیر: جعلی مقابلے، 26 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: جعلی مقابلے، 26 کشمیری شہید
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 2 ہفتوں کے دوران جعلی مقابلوں میں 26 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے نوجوانوں کو مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیکر لائن آف کنڑول کے قریب مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت اس قسم کی کارروائیاں کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 10410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش