QR CodeQR Code

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ سٹرٹیجک تعلقات ماضی میں نہیں تھے ، جنرل خالد بن بندر بن سلطان

6 Oct 2011 03:12

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی بری فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان چار فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے، تیسری جاری ہے، چوتھی اگلے سال پاکستان میں ہو گی


اسلام آباد:اسلا م ٹائمز۔ سعودی بری فوج کے سربراہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب جو سٹرٹیجک تعلقات ہیں وہ ماضی میں نہیں تھے۔ چکلالہ ایئربیس پر پاکستان فوج کے لانگ ایریا کمانڈر میجر جنرل محمد توقیر احمد نے سعودی بری فوج کے سربراہ کا استقبال کیا۔ سعودی بری فوج کے سربراہ اپنے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جہلم میں جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل خالد بن بندر بن سلطان نے کہا کہ وہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان چار فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔ ایک پاکستان جبکہ دو سعودی عرب میں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان چوتھی مشق اگلے سال پاکستان میں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 104104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/104104/پاکستان-اور-سعودی-عرب-کے-درمیان-موجودہ-سٹرٹیجک-تعلقات-ماضی-میں-نہیں-تھے-جنرل-خالد-بن-بندر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org