0
Thursday 6 Oct 2011 20:45

اپوزیشن تبدیلی چاہتی ہے تو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے، وزیراعظم گیلانی

اپوزیشن تبدیلی چاہتی ہے تو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے، وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ کوئی بھی نہیں اگر وہ ملک میں کوئی تبدیلی لانا چاہتی ہے تو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے، مسلم لیگ ق سے مفاہمت برقرار رہے گی، متحدہ قومی موومنٹ بھی ہمارے ساتھ ہے، آئندہ سینیٹ کے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہو گی، بلوچستان میں گورنر راج کا مطالبہ غیر جمہوری ہے، اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کرینگے لیکن جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں چلنے دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک طرف ڈینگی اور دوسری طرف عمران خان نے تنگ کر رکھا ہے، بجلی کے بحران پر دو دنوں میں مکمل قابو پا لیا جائیگا، پاک امریکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اب تعلقات درست سمت میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھارت افغانستان تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون معاہدے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ دونوں خود مختار ملک ہیں، اس معاہدے کا ہم پر کوئی منفی اثر نہیں پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اور ڈیٹرنس پر مبنی "تھری ڈی " پالیسی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان عالمی منڈی میں فکس نہیں کرتا اگر عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافہ ہو گا تو واضح رہے کہ ہمیں بھی مجبوراً تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے رہی ہے لیکن مزید سبسڈی نہیں دے سکتے۔
خبر کا کوڈ : 104161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش