QR CodeQR Code

افغانستان سے دہشتگرد حملے روکنے کیلئے اقدامات کر لئے، آئندہ بھرپور جواب دیں گے، جنرل کیانی

6 Oct 2011 16:11

اسلام ٹائمز:منگلہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اب دہشتگرد حملے نہیں ہوں گے اس کا انتظام کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات اور دیگر علاقوں میں آپرشن کر کے حالات بہتر کر دیئے ہیں۔ اب معاملات کو چلانا سول انتظامیہ کا کام ہے۔


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ملک کے سرحدی علاقوں میں ہونے والے افغان حملے روکنے کے لئے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ فوج نے جہاں آپریشن کرنا تھا کر لیا، حالات کنٹرول کرنا اب سول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور کمانڈر سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل پرنس خالد بن بندر بین عبدالعزیز السعود نے پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق الصمصام 4 کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہر مسئلہ کا حل فوجی آپریشن نہیں ہوتا، فوج کا مقصد حالات کو سنوارنا ہوتا ہے، فوج کسی علاقے میں مستقل نہیں رہ سکتی، جن علاقوں میں فوج نے اپنا کام کرنا تھا کر لیا ہے، اب سول حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حالات کنٹرول کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشتگرد حملوں کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔ منگلہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے اب دہشتگرد حملے نہیں ہوں گے اس کا انتظام کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات اور دیگر علاقوں میں آپرشن کر کے حالات بہتر کر دیئے ہیں۔ اب معاملات کو چلانا سول انتظامیہ کا کام ہے۔
آرمی چیف نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی کے تناظر میں آئندہ ماہ چین کے ساتھ مشترکہ مشقیں ہونگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا خطے میں استحکام کیلیے ہمیشہ خصوصی کردار رہا ہے۔ پاک سعودی جنگی مشقوں سے انسداد دہشتگردی میں مہارت کا موقع ملا ہے۔


خبر کا کوڈ: 104251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/104251/افغانستان-سے-دہشتگرد-حملے-روکنے-کیلئے-اقدامات-کر-لئے-آئندہ-بھرپور-جواب-دیں-گے-جنرل-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org