QR CodeQR Code

چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی، پاکستانی غزہ کے محصور قبائل پر ظلم کی انتہا

6 Oct 2011 22:08

اسلام ٹائمز:علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں اور قبائلی مشران نے کہا ہے کہ اگر واپڈا حکام نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم بجلی ازخود منقطع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائل میں کرم ایجنسی پاراچنار کے عوام سب سے ذیادہ بل ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ظلم و جبر اور لوڈشیدنگ بھی اسی علاقے میں سب سے ذیادہ ہوتی ہے۔


پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار اور اردگرد کے علاقوں میں واپڈا  ظلم کی انتہا کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی دے رہی ہے جبکہ باقی بائیس گھنٹے تک ناروا لوڈشیڈنگ کے ذریعے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں اور قبائلی مشران نے کہا ہے کہ اگر واپڈا حکام نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم بجلی ازخود منقطع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائل میں کرم ایجنسی پاراچنار کے عوام سب سے ذیادہ بل ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ظلم و جبر اور لوڈشیدنگ بھی اسی علاقے میں سب سے ذیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے دھمکی دے کر کہا کہ اگر حکومت و واپڈا نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 104326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/104326/چوبیس-گھنٹوں-میں-صرف-دو-گھنٹے-بجلی-پاکستانی-غزہ-کے-محصور-قبائل-پر-ظلم-کی-انتہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org