QR CodeQR Code

شدت پسند امن و خوشحالی کے دشمن ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

8 Oct 2011 00:49

اسلام ٹائمز:پشاور میں قبائلی عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی مدد سے علاقے میں حالات بہتر ہو رہے ہیں اور عوام کی حمایت سے شرپسند عناصر کی سرکوبی میں کامیابی ملی ہے۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ شدت پسند عناصر نے اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن اور ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ پشاور میں قبائلی عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی مدد سے علاقے میں حالات بہتر ہو رہے ہیں اور عوام کی حمایت سے شرپسند عناصر کی سرکوبی میں کامیابی ملی ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ شرپسند اسکولوں، استپالوں اور عوامی سہولتوں کے مقامات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے قبائلی وفد کو یقین دلایا کہ علاقے میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے علاوہ منڈا ڈیم پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 104506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/104506/شدت-پسند-امن-خوشحالی-کے-دشمن-ہیں-گورنر-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org