QR CodeQR Code

آئی ایس آئی نے القاعدہ کیخلاف سی آئی اے سے تعاون بڑھا دیا، جیمز کلیپر

8 Oct 2011 11:01

اسلام ٹائمز:جیمز کلیپر نے کہا ہے کہ سی آئی اے کی درخواست پر حال ہی میں پاکستان میں القاعدہ کے متعدد ارکان گرفتار کئے گئے ہیں اور گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے سی آئی اے کو اجازت دی گئی۔ پاکستان کی طرف سے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ بھی ترک کر دیا گیا ہے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی تنقید کے باوجود پاک امریکا خفیہ اداروں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی روک تھام کا مطالبہ بھی ترک کر دیا گیا ہے۔ امریکا کے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر کا کہنا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے القاعدہ کیخلاف امریکا سے تعاون بڑھا دیا ہے۔ جم کلیپر کا کہنا ہے کہ ابیٹ آباد آپریشن کے بعد امریکا اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کے درمیان کئی ملاقاتوں کے بعد تعاون میں اضافہ ہوا ہے جو کہ القاعدہ کیخلاف کارروائی میں مددگار ثابت ہو گا۔ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی نے سی آئی اے کی درخواست پر القاعدہ کے اہم رہنماء سمیت پانچ ارکان کو گرفتار کیا اور ان سے تفتیش کی بھی اجازت دی گئی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کی درخواست پر حال ہی میں پاکستان میں القاعدہ کے متعدد ارکان گرفتار کئے گئے ہیں اور گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے سی آئی اے کو اجازت دی گئی۔ پاکستان کی طرف سے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ بھی ترک کر دیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 104557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/104557/آئی-ایس-نے-القاعدہ-کیخلاف-سی-اے-سے-تعاون-بڑھا-دیا-جیمز-کلیپر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org