QR CodeQR Code

تہران۔ریاض معاہدے نے نیتن یاہو کو چونکا کر رکھدیا ہے، صہیونی میڈیا

13 Mar 2023 13:49

معروف اسرائیلی روزنامے نے اپنے ایڈیٹوریل میں تہران۔سعودی عرب معاہدے کیجانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کیخلاف خطے کے اتحاد کے مدعی غاصب صیہونی وزیراعظم کے بارے لکھا ہے کہ اس معاہدے نے؛ زیادہ سے زیادہ طاقت کو خطے میں زیادہ سے زیادہ تعلقات کا سبب سمجھنے والے نیتن یاہو کو چونکا کر رکھ دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ باہمی تعلقات کی استواری پر مبنی تہران۔ریاض معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن کو اچانک لگنے والا ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ اس حوالے سے معروف اسرائیلی روزنامے یروشلم پوسٹ نے اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ ایران و سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات کی بحالی کے معاہدے سے متعلق گزشتہ ہفتے کی خبروں نے جہاں بہت سے سیاستدانوں کو چونکا کر رکھ دیا وہیں "سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات" پر مبنی بہت سے دوسرے "ماہرین" کی توقعات پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔ صیہونی اخبار کا لکھنا ہے کہ ان دو حریف اسلامی ممالک کہ جن کے درمیان مدتوں سے تناؤ کی فضاء برقرار تھی، کے درمیان قربت کی اصلی وجہ اسرائیل کے دائیں بازو میں آنے والی شدید تبدیلیوں اور عدالتی چارہ جوئیوں کے باعث وجود میں آنے والی افراتفری تھی۔ 

اسرائیلی روزنامے نے مزید لکھا کہ اس معاہدے نے حتمی طور پر بنجمن نیتن یاہو کو چونکا کر رکھ دیا ہے کہ جو زیادہ سے زیادہ طاقت کو خطے میں زیادہ سے زیادہ زیادہ تعلقات کے فروغ کا محرک گردانتا ہے! اپنے ایڈیٹوریل کے آخر میں یروشلم پوسٹ نے اس معاہدے کے جواب میں سامنے آنے والے غاصب صہیونی رژیم کے ردعمل کی جانب بھی اشارہ کیا اور نتیجے کے طور پر لکھا کہ ایران و سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں وقوع پذیر ہونے والی ایک قابل قدر تبدیلی ہے جبکہ اسرائیل کو واشنگٹن میں موجود اپنے اتحادیوں کے ساتھ بات اور بائیڈن حکومت کو زیادہ فعال و موثر کردار ادا کرنے پر مجبور کرنا ہو گا کیونکہ خاموش بیٹھ جانا کوئی عقلمندانہ سیاست نہیں کیونکہ دوسرے کھلاڑی خالی جگہ کو فی الفور پر کر دیں گے!


خبر کا کوڈ: 1045729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1045729/تہران-ریاض-معاہدے-نے-نیتن-یاہو-کو-چونکا-کر-رکھدیا-ہے-صہیونی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org