0
Monday 13 Mar 2023 14:35

ایران۔سعودی عرب۔چین معاہدے میں انگریزی زبان پر پابندی اور دستاویزات فارسی۔عربی۔چینی میں لکھی گئیں، امریکی میڈیا

ایران۔سعودی عرب۔چین معاہدے میں انگریزی زبان پر پابندی اور دستاویزات فارسی۔عربی۔چینی میں لکھی گئیں، امریکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جورنل نے آگاہ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تہران۔ریاض باہمی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے چین میں طے پانے والے ایرانی۔سعودی۔چینی معاہدے میں تقاریر و دستاویزات میں انگریزی زبان استعمال نہ کرنے اور صرف فارسی، عربی و چینی کے استعمال پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی روزنامے نے آگاہ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ایران اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے سربراہوں کے درمیان وسیع تر نشست، کہ جس کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا، پر بھی گفتگو جاری ہے۔ وال اسٹریٹ جورنل کے مطابق قبل ازیں ماہ دسمبر میں ریاض میں چینی صدر شی جن پنگ کے ہمراہ منعقد ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں چینی صدر کی جانب سے پیشکش دی گئی تھی کہ سال 2023ء میں بیجنگ میں ایران اور خلیج تعاون کونسل کی ایک اعلی سطحی نشست بلائی جائے جس کے جواب میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے 6 سربراہوں نے تناؤ میں کمی لانے کے مقصد کے لئے اس نشست کے انعقاد سے اتفاق کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1046061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش