QR CodeQR Code

افغان جنگ کے 10 برسوں میں 1800 امریکی فوجی ہلاک اور 14،000 زخمی ہوئے، لیون پینیٹا

8 Oct 2011 13:31

اسلام ٹائمز:جنگ افغانستان کو دس سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہو جاتا، امریکی فوج وہاں رہے گی۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حملہ کرکے طالبان حکومت کو ختم کیا گیا، جو القاعدہ کو محفوظ پناہ دیئے ہوئے تھی، ان کا کہنا تھا کہ دس سالہ افغان جنگ میں اٹھارہ سو امریکی فوجی مارے گئے ہیں، افغانستان کی جنگ کو دس سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکی فوج تب سے حالت جنگ میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا مقصد افغانستان کو القاعدہ کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینا ہے، لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ جب تک افغانستان دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہو جاتا، امریکی فوج وہاں رہے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دس سالہ افغان جنگ میں اٹھارہ سو امریکی فوجی ہلاک اور چودہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے، اور ان لوگوں کی قربانیوں سے امریکا آج محفوظ ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 104612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/104612/افغان-جنگ-کے-10-برسوں-میں-1800-امریکی-فوجی-ہلاک-اور-14-000-زخمی-ہوئے-لیون-پینیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org