0
Saturday 8 Oct 2011 15:03

امریکی الزامات کے باوجود پاکستان امریکہ کے ساتھ روابط کو اہمیت دیتا ہے، حنا ربانی کھر

امریکی الزامات کے باوجود پاکستان امریکہ کے ساتھ روابط کو اہمیت دیتا ہے، حنا ربانی کھر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات، دونوں شخصیات نے پاک امریکہ تعلقات میں موجود تناؤ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ افغانستان میں سابق صدر برہان الدین ربانی کے قتل کے بعد پیدا شدہ صورت حال اور قتل کی تحقیقات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کے مجوزہ دورہ پاکستان پر گفتگو بھی ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ امریکی الزامات کے باوجود پاکستان امریکہ کے ساتھ روابط کو اہمیت دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکی رویہ سے خطہ میں مسائل کا حل ممکن نہیں، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی صورتحال پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ خطے کے بہتر مستقبل کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برہان الدین ربانی کی موت سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطہ کی بہتری کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر کیمرون منٹر نے امریکی الزامات کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے علاقوں سے افغانستان میں مداخلت روکنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے تحفظات بہتر مستقبل کے لیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا گیا، بلکہ مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ منٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعہ جلد حل کر لیا جائے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو مزید تجربات کی تجربہ گاہ نہیں بنانا چاہیے۔ کیمرون منٹر نے برہان الدین ربانی کے قتل کی تحقیقات کی پیشکش کو بھی سراہا، اس موقع پر دونوں شخصیات نے صوبہ سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور متاثرین کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ : 104613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش