QR CodeQR Code

سید اعتزاز حسن جے ایس او بھکر ڈویژن کے صدر منتخب

14 Mar 2023 10:53

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھکر ڈویژن کا ڈویژنل اجلاس عمومی مدرسہ دارالقرآن، لیہ میں منعقد ہوا، کثیر تعداد میں اراکینِ ڈویژنل مجلسِ عمومی نے شرکت کی، مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید راشد حسین نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھکر ڈویژن کا کے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوا۔ ڈویژنل اجلاس عمومی مدرسہ دارالقرآن، لیہ میں منعقد ہوا۔ سید اعتزاز حسن کو کثرت رائے سے ڈویژنل صدر منتخب کر لیا گیا۔ نومنتخب ڈویژنل صدر سے سے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر یونٹس کو سالانہ پروگرام دیا گیا اور ڈویژن بھر میں تنظیمی فعالیت کے متعلق مختلف ایجنڈے زیرِ بحث لائے گئے اور اہم فیصلہ جات کئے گئے۔

مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید راشد حسین نقوی، سابق مرکزی نائب صدر جے ایس او مظہر عباس، مالیات سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ مجاہد علی اور سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری جے ایس او ڈیرہ غازی خان ڈویژن جعفر مہدی نے اراکینِ ڈویژنل مجلسِ عمومی سے خطاب کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1046257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046257/سید-اعتزاز-حسن-جے-ایس-او-بھکر-ڈویژن-کے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org