0
Monday 13 Mar 2023 22:40

ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کی گفتگو

ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کی گفتگو
اسلام ٹائمز۔ روسی وزیرخارجہ سرگئے لاؤروف نے آج اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں باہمی تعلقات کی توسیع کے ساتھ ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال، تہران۔ریاض معاہدے اور دمشق و انقرہ کے درمیان موجود اختلافات کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ گزشتہ شب گفتگو کرتے ہوئے سرگئے لاؤروف نے باہمی تعلقات کی بحالی کے لئے چینی ثالثی میں طے پانے والے ایران و سعودی عرب کے معاہدے کو سراہا اور ایران و روس کے درمیان طویل المدتی تعاون کے جامع منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے شام و ترکی کے درمیان موجود اختلافات کے حل کے لئے ایران، روس، ترکی و شام کی چار فریقی مشترکہ نشست کے انعقاد پر بھی گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں جاری حالات بھی اس گفتگو میں زیر بحث آئے جس کے دوران ایرانی وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس بحران کے سیاسی و مذاکراتی حل پر توجہ مرکوز کرنے سے متعلق ایرانی موقف پر تاکید کی۔ علاوہ ازیں دونوں وزرائے خارجہ نے ایران و عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان آپسی تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 1046319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش