0
Sunday 12 Mar 2023 23:38

صیہونیوں کیساتھ تعلقات کی بحالی قابل قبول نہیں، یمنی وزیراعظم

صیہونیوں کیساتھ تعلقات کی بحالی قابل قبول نہیں، یمنی وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے نزدیک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے۔ آج اتوار کے روز انصار اللہ کی حامی حکومت کے وزیراعظم "عبدالعزیز بن حبتور" نے یمن میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس ملاقات میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ عربی و اسلامی امت کے جوانوں کے ضمیر میں زندہ ہے اور رہے گا۔ اس رژیم کے ساتھ تعلقات کی بحالی ایک غیر ملکی اصطلاح ہے۔ انہوں نے فلسطین کی حمایت اور فلسطینی قوم کے قانونی حقوق پر یمن کے اصولی موقف پر زور دیا۔
 
عبدالعزیز بن حبتور نے مقاومت اور صیہونی دشمن کی خطے کے عوام کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے والی پالیسیوں کے خلاف حماس کے کردار کی تعریف کی۔ اس ملاقات میں حماس کے نائب نمائندے معاذ ابو شمالہ نے فلسطین کی حمایت میں یمن کے عوامی اور سرکاری اصولی موقف کی قدردانی کی۔
خبر کا کوڈ : 1046360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش