QR CodeQR Code

تمام جماعتیں مفادات کی جنگ لڑنے میں مصروف، عام آدمی کے حقوق کی آواز بنیں گے، میاں نوراحمد سہو

12 Mar 2023 23:48

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر کا عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپٹ نظام کی تبدیلی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، پاکستان عوامی تحریک صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، امیداواران کو کاغذات نامزدگی داخل کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر میاں نوراحمد سہو ایڈووکیٹ نے تمام اضلاع کے عہدیداران کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان عوامی تحریک صوبائی اسمبلی کے جنرل الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اتھارٹی کی منظوری سے فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، تاریخ میں کبھی اس طرح کے حالات نظر نہیں آئے۔ اس وقت تمام جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں، ایسے حالات میں ہم عام آدمی کی آواز بنیں گے۔ بدقسمتی سے پاکستان کا سیاسی کلچر دھن، دھونس اور دھاندلی سے عبارت ہے، ہر حکمران پولیس کے ذریعے غنڈہ گردی کرکے مخالفین کو زیر کرنا چاہتا ہے۔ کرپٹ نظام کی تبدیلی کے بغیر چارہ نہیں ہے۔ ہم نے کرپٹ نظام کی تبدیلی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طریقے سے انتخابی مہم چلانے کیلئے خوشگوار فضا مہیا کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1046362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046362/تمام-جماعتیں-مفادات-کی-جنگ-لڑنے-میں-مصروف-عام-آدمی-کے-حقوق-آواز-بنیں-گے-میاں-نوراحمد-سہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org