QR CodeQR Code

اسرائیل کو تباہ کرنے کیلئے ایران کو کوئی قدم اُٹھانے کی ضرورت نہیں، سابق موساد افسر

12 Mar 2023 23:55

صیہونی ٹی وی سے اپنی گفتگو میں تامیر باردو کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجھے صیہونی حکومت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک یا دو سال پہلے مطلع کرتا تو میں اس پر یقین نہ کرتا۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی ایٹیلیجنس ایجنسی "موساد" کے سابق افسر "تامیر باردو" نے مقبوضہ فلسطین کی حالیہ صورتحال سے خبردار کیا ہے۔ اس افسر نے کہا کہ اسرائیل کی نابودی کے لئے ایران کو کوئی قدم اُٹھانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ یہ رژیم اپنی حرکتوں کے سبب رو بہ زوال ہے۔ تامیر باردو نے ان خیالات کا اظہار صیہونی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔ اس نے کہا کہ اسرائیل انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ عدالتی سسٹم کمزور ہونے کی وجہ سے ایسے نقطے تک پہنچ چکے ہیں، جہاں سے واپسی ناممکن ہے۔ ہم ڈکٹیٹر شپ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس افسر نے اسرائیل کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا۔

تامیر باردو نے کہا کہ اگر کوئی مجھے صیہونی حکومت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک یا دو سال پہلے مطلع کرتا تو میں اس پر یقین نہ کرتا، کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ حالات اس نہج تک پہنچ جائیں گے۔ اسرائیل اپنے قیام کے بعد سے اس وقت سب سے بڑے داخلی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ سابق صیہونی اہلکار نے کہا کہ اسرائیل کو تباہ کرنے کے لئے ایٹم بم کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کے خاتمے کے لئے ایران کو کوئی قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ رژیم داخلی طور پر رو بہ زوال ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046364/اسرائیل-کو-تباہ-کرنے-کیلئے-ایران-کوئی-قدم-ا-ٹھانے-کی-ضرورت-نہیں-سابق-موساد-افسر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org