0
Monday 13 Mar 2023 16:50

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر 15 مارچ کو پاراچنار کا دورہ کرینگے، شبیر ساجدی

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر 15 مارچ کو پاراچنار کا دورہ کرینگے، شبیر ساجدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی جعفری 15 مارچ بروز بدھ پاراچنار کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ لوئرکرم علی زئی تحصیل صدر امتیاز علی طوری، مڈل لوئر کرم تحصیل صدر شکیل حسین، تحصیل صدر سید مسرت علی شاہ کاظمی اور ضلعی صدر مولانا مزمل حسین سے ان کی کابینہ کے ہمراہ ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں ضلعی و تحصیل صدور کے طے شدہ شیڈول کے مطابق حلف برداری کی تقریبات میں بھی شرکت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم ترین دورہ کے موقع پر پاراچنار میں توسیع تنظیم کے لیے مختلف علاقوں کے معززین، مشران و جوانوں سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1046371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش