QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر 15 مارچ کو پاراچنار کا دورہ کرینگے، شبیر ساجدی

13 Mar 2023 16:50

صوبائی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اس اہم ترین دورہ کے موقع پر پاراچنار میں توسیع تنظیم کے لیے مختلف علاقوں کے معززین، مشران و جوانوں سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی جعفری 15 مارچ بروز بدھ پاراچنار کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ لوئرکرم علی زئی تحصیل صدر امتیاز علی طوری، مڈل لوئر کرم تحصیل صدر شکیل حسین، تحصیل صدر سید مسرت علی شاہ کاظمی اور ضلعی صدر مولانا مزمل حسین سے ان کی کابینہ کے ہمراہ ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں ضلعی و تحصیل صدور کے طے شدہ شیڈول کے مطابق حلف برداری کی تقریبات میں بھی شرکت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم ترین دورہ کے موقع پر پاراچنار میں توسیع تنظیم کے لیے مختلف علاقوں کے معززین، مشران و جوانوں سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1046371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046371/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-کے-صوبائی-صدر-15-مارچ-کو-پاراچنار-کا-دورہ-کرینگے-شبیر-ساجدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org