QR CodeQR Code

یونان: 4 ممالک کے تعاون کے باوجود آگ پر قابو پانے میں ناکامی

25 Aug 2009 12:06

یونان میں چار روز سے لگی آگ پر قابو پانے میں 4 ممالک کی مشترکہ کوششیں بھی کارگر ثابت ہوتی نظر نہیں آ رہیں جبکہ 30 میل تک کے۰۰۰۰۰۰


یونان میں چار روز سے لگی آگ پر قابو پانے میں 4 ممالک کی مشترکہ کوششیں بھی کارگر ثابت ہوتی نظر نہیں آ رہیں جبکہ 30 میل تک کے رقبے پر لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ دارالحکومت ایتھنز کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے میں تیس میل رقبے پر پھیلے جنگلات کی آگ پر قابو پانے کیلیے فوج، فائر بریگیڈ اور رضاکاروں سمیت 2000 سے زائد افراد چار روز سے سر توڑ کوشیں کر رہے ہیں۔ ان کوششوں میں یونان، فرانس، اٹلی اور قبرص کے 17 سے زائد پانی بردار طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی غیر موٴثر نظر آ رہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گرم موسم اور خشک ہواوں کے باعث آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 10464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10464/یونان-4-ممالک-کے-تعاون-باوجود-آگ-پر-قابو-پانے-میں-ناکامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org