0
Monday 13 Mar 2023 10:27

شمالی کوریا کا مزید 2 میزائلوں کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کا مزید 2 میزائلوں کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے مزید 2 میزائلوں کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل آبدوز کے ذریعے فائر کئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکا کی جنگی مشقوں کے آغاز سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JCS) کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد ان کی فوج ہائی الرٹ ہو گئی ہے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسی اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مل کر لانچ کی تفصیلات کا تجزیہ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوجیوں نے آج سے 11 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنی تھیں، جنہیں فریڈم شیلڈ 23 کا نام دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش