QR CodeQR Code

نئی دہلی میں بدھ کو کشمیر کو بولنے دو سیمینار کا انعقاد ہو گا

13 Mar 2023 12:49

تقریب میں جن لوگوں کی شرکت متوقع ہے ان میں (ریٹائرڈ) جسٹس حسنین مسعودی، پروفیسر نندیتا نارائن، محمد یوسف تاریگامی، میر شاہد سلیم، سنجے کاک اور انیل چماڈیا شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کو ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں شرکاء غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی اور میڈیا پر عائد پابندیوں اور ظلم و جبر کے خاتمے کا مطالبہ کریں گے۔ ”کشمیر کو بولنے دو” کے عنوان سے یہ تقریب بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہو گی جسے ”ریاستی جبر کے خلاف مہم” کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔مہم کا آغاز میڈیا، عدلیہ، پارلیمنٹ، فلمی صنعت اور حریت قیادت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر دونوں سے کیا تھا۔ تقریب میں جن لوگوں کی شرکت متوقع ہے ان میں (ریٹائرڈ) جسٹس حسنین مسعودی، پروفیسر نندیتا نارائن، محمد یوسف تاریگامی، میر شاہد سلیم، سنجے کاک اور انیل چماڈیا شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1046448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046448/نئی-دہلی-میں-بدھ-کو-کشمیر-بولنے-دو-سیمینار-کا-انعقاد-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org